موٹروے M2 پر بڑی گاڑیوں اور کارگو وہیکلز کے داخلے پر پابندی، M1 اور دیگر شاہراہیں بھی بند کرنے کا اعلان.

35

موٹروے پولیس نے ٹریفک سے متعلق اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے موٹروے M2 پر بڑی گاڑیوں اور کارگو وہیکلز کی آمدورفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آج سے لاہور سے اسلام آباد جانے والی بڑی گاڑیوں اور کارگو وہیکلز کو M2 کے ذریعے اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس کے علاوہ موٹروے M14 کو بھی آج شام سے ہکلہ تا کنڈل ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ جی ٹی روڈ N5 کو اٹک خورد کے مقام پر آج شام سے بند کیا جائے گا۔
موٹروے پولیس کے مطابق پشاور موٹروے M1 بھی آج رات 11 بجے سے تاحکمِ ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو جاری کردہ ایڈوائزری میں M1 پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ سفر شروع کرنے سے قبل متعلقہ شاہراہوں کی تازہ صورتحال اور ٹریفک ایڈوائزری ضرور چیک کریں۔
ان پابندیوں اور شاہراہوں کی بندش کے باعث لاہور، اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو متبادل راستوں اور سفری صورتحال کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں