پشاور: بڈھ بیر پولیس ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، زیرِ حراست ملزم ہلاک.

4

پشاور – بڈھ بیر پولیس ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں زیرِ حراست ملزم سلمان شدید زخمی ہو گیا اور راستے میں دم توڑ گیا۔
بڈھ بیر پولیس ٹیم ملزم سلمان کو شیخان قبرستان لے جا رہی تھی تاکہ جائے وقوعہ کی نشاندہی کرائی جا سکے۔
اس دوران 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے:
· پولیس کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا
· ایک اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کو نقصان پہنچا
· زیرِ حراست ملزم سلمان شدید زخمی ہو گیا
ملزم کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز قبر کی بے حرمتی کی کوشش پر گرفتار کیا گیا تھا اور دورانِ تفتیش اس نے 10 قبروں کی بے حرمتی کا اعتراف کیا تھا۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں