پشاور: ورسک روڈ پر موٹرسائیکل حادثہ، کالج جاتے ہوئے طالب علم جاں بحق.

23

پشاور – پشاور کے علاقے چغرمٹی کے رہائشی مبشر ولد خورشید خان آج صبح معمول کے مطابق کالج جا رہے تھے کہ ورسک روڈ پر الماسہ ٹاؤن کے قریب ایک شدید موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں