کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا: حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا.

36

سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیم نے کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو دہشت گرد تنظیموں نے مبینہ طور پر مل کر حملے کی منصوبہ بندی کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا مقصد سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں موجود اپنے ساتھیوں کو چھڑانا تھا۔
تحقیقاتی ٹیم نے حملے کے سلسلے میں ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کی استعمال شدہ گاڑی کا ڈیٹا اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کی ہیں۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے کارروائی سے قبل کوہاٹ میں کچھ دن قیام کیا تھا۔
واضح رہے کہ 18 ستمبر کو کوہاٹ کی پرانی پولیس لائنز میں مسجد کے قریب حملے کے نتیجے میں 23 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں 8 حملہ آور ہلاک کیے گئے۔

حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حملے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں