ایبٹ آباد – ایس ایچ او تھانہ میرپور احسن جدون نے سرسید کالونی میں عبدالباسط نامی شخص کے گھر قائم جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دو مردوں اور دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار افراد
گرفتار مردوں میں شامل ہیں:
· سلطان ولد آفرین – سکنہ چلاس، حال کالج روڈ منڈیاں
· کامران عرف کامی – سکنہ دیامر، حال کالج روڈ منڈیاں
جبکہ دو خواتین کو بھی موقع سے حراست میں لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 02 عدد شراب کی بوتلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف دفعات 371-A، 371-B PPC اور 3/4 EHO کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او ایبٹ آباد کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم اور سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایبٹ آباد: سرسید کالونی میں جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ، دو مرد اور دو خواتین گرفتار، شراب برآمد
31