آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری.

24

آزاد جموں و کشمیر کونسل کی چار خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ اسمبلی ارکان 12 اکتوبر 2026 کو ووٹ کاسٹ کریں گے۔ چار منتخب اراکین کی مدت 19 ستمبر کو مکمل ہوگئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار یکم اکتوبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ 2 اکتوبر کو کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔
کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے یا اعتراضات کے خلاف 5 اکتوبر کو اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، جن پر 6 اکتوبر کو سماعت اور فیصلے ہوں گے۔

امیدوار 7 اکتوبر تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 9 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں