موٹروے ایم ون کی بندش کے باعث خیبر پختونخوا کو اشیائے خور و نوش کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ دال، چاول اور دیگر ضروری اشیاء کی سپلائی میں رکاوٹ برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں قلت کے ساتھ قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا کو ملک کے دیگر حصوں سے اشیائے ضروریہ کی ترسیل میں موٹروے ایم ون ایک اہم زمینی راستہ ہے۔ موٹروے کی بندش سے مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہونے کے باعث سپلائی چین پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
تاجروں کے مطابق پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث نقل و حمل کے اخراجات بڑھ چکے ہیں، جبکہ مزید رکاوٹ کی صورت میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر اضافی دباؤ پڑ سکتا ہے۔

شہریوں اور تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ موٹروے کی بندش کا مسئلہ جلد حل کیا جائے تاکہ اشیائے ضروریہ کی ترسیل معمول کے مطابق جاری رہے اور مارکیٹ میں قلت یا قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی صورتحال پیدا نہ ہو۔
موٹروے ایم ون کی بندش، خیبر پختونخوا میں اشیائے خور و نوش کی قلت کا خدشہ.
25