پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیشِ نظر وفاقی پولیس کو جدید نیٹ لانچر فراہم کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ آلات ممکنہ طور پر مزاحمت کرنے والے افراد کو قابو کرنے اور ہنگامی حالات میں گرفتاری میں معاونت کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
دستیاب معلومات کے مطابق اسلام آباد پولیس اس نوعیت کے نیٹ لانچر کو احتجاج کے دوران پہلی مرتبہ استعمال کر سکتی ہے۔ یہ سامان پولیس کی جانب سے غیر مہلک طریقے سے افراد کو قابو کرنے کے لیے بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب احتجاج کے پیشِ نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں جبکہ اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے، جبکہ احتجاج کے پیشِ نظر مختلف شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں سے متعلق پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی پولیس کو پی ٹی آئی احتجاج سے قبل نیٹ لانچر فراہم.
7