مانسہرہ : منشیات فروشان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ۔۔۔منشیات اور اسلحہ برآمد۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات اور ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے کے لیے زبردست کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ لساں نواب صمصام الاسلام نے بمع ٹیم زبردست کاروائیاں کرتے ہوئے عادی منشیات فروش فیصل ولد جاوید سکنہ بٹل پائیں کو 3 کلو گرام چرس اور ایک عدد کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران محمد ثاقب ولد محمد جاوید سکنہ لساں نواب کو 1 کلو 250 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔