ایبٹ آباد:نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اسلام آباد سے آئے وفد ڈائریکٹر ایجوکیشن ایس ایس پی عبدالقیوم گوندل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حمزہ شہزاد خان نے ایس پی حویلیاں ڈویژن محمد اشتیاق اور تاجر رہنما نعیم اعوان سے ملاقات کی، جس میں پولیس ویلفئیر کے مختلف امور پر اہم گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود، سہولیات کی بہتری، اور فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔ فریقین نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ پولیس ویلفئیر سے متعلق تیسری نیشنل پولیس فاونڈیشن کانفرنس 16 دسمبر کو جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقد کی جائے گی، جس میں پولیس افسران، فاؤنڈیشن نمائندگان اور تاجر برادری شریک ہوگی۔
ایس پی محمد اشتیاق نے وفد کی آمد کو خوش آئند قرار دیا اور ویلفئیر کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔