ہری پور پولیس منشیات فروشوں خلاف کریک ڈاؤن,متعدد موت کے سوداگر گرفتار

2

ہری پور پولیس منشیات فروشوں خلاف کریک ڈاؤن ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایت پر منشیات فروشوں موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں ۔

مجموعی طور پر 06 منشیات فروش گرفتار قبضہ سے 17 کلو 059 گرام چرس اور 425 گرام ہیروئن برآمد مقدمات درج۔
ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اختر حسین نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے احمد خان ولد محمد فرید سکنہ دروازہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 212 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی شفیق الرحمان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث بلاول ولد محمد رفیق سکنہ روشن آباد کو گرفتار کرکے قبضہ سے 425 گرام ھیروئن برآمد کرلی ۔
ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اعزاز شاہ ولد سید پرویز شاہ سکنہ صوابی میرا کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 555 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد نواز خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے نیک محمد ولد حیدر زمان سکنہ حال کانگڑہ کالونی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 3 کلو 947 گرام چرس اور ناصر شہزاد ولد شہزاد خان سکنہ کانگڑہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 5 کلو 398 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ خانپور اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئےیاسر محمود ولد ملک مظفر سکنہ توفکیاں کو گرفتار کرکے قبضہ سے 3 کلو 920 گرام چرس برآمد کرلی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں