ایبٹ آباد میں کرش پلانٹ کو ریور بیڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ورک آرڈرز کے بغیر کام کرنے پر سیل کر دیا گیا

2

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود نے لورہ میں فاران کرش پلانٹ کا دورہ کیا اور موقع پر مؤثر کارروائی عمل میں لائی۔

غیر قانونی کرشنگ آپریشنز کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ کرشر یونٹس کی موٹرز موقع پر ضبط اور سامان، مشینری قبضے میں لی گئی۔ اسکے علاوہ راک فلر پلانٹ اور حیدر کرش پلانٹ کو ریور بیڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ورک آرڈرز کے بغیر کام کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں