گڑھی حبیب اللہ میں ذخیرہ اندوزی عروج پر ، منافع خوروں کی چاندی

30

مانسہرہ : گڑھی حبیب اللہ ، آٹا 5100 روپے من، ٹماٹر 300 روپے کلو، ذخیرہ اندوزی عروج پر ، منافع خوروں کی چاندی، انتظامیہ خاموش،عوام پریشان، پوچھنے والا کوئی نہیں، من مانے ریٹ پر اشیاء خور و نوش کی فروخت، تجاوزات کی بھر مار سے پیدل چلنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا۔

ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے گڑھی حبیب اللہ میں آٹا 5000 سے 5100 روپے من فروخت ہورہا ہےجس کے باعث غریب شہری پس رہا ہے جبکہ ذخیرہ اندوز اور منافع خور بھرپور پیسا کمانے میں مصروف ہے جبکہ ٹماٹر 300 اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

عوام انتظامیہ کی جانب دیکھ رہی ہے کہ کب انتظامیہ نیند سے جاگے گی اور ایکشن لے گی، علاوہ ازیں گڑھی حبیب اللہ میں تجاوزات کی بھرمار بھی عروج پر ہے جگہ جگہ پتھاروں اور دکانوں کے باہر لگے ٹھیلوں اور پتھاروں کے باعث پیدل چلنے والوں خاص کر خواتین کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے سمیت دیگر اشیاء خور و نوش کی حکومتی نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے اور ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن لیا جاۓ اور تجاوزات کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں