پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلانکے بعد پیٹرول پمپس کا دورہ

10

بٹگرام : حکومتِ پاکستان کی جانب سے حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد، ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے اسسٹنٹ کمشنر رضوان برکی کے ہمراہ بٹگرام کے مختلف علاقوں میں قائم پیٹرول پمپس کا تفصیلی دورہ کیا۔

معائنے کا مقصد یہ یقین دہانی کرنا تھا کہ حکومتی ریلیف عوام تک بروقت پہنچایا جا رہا ہے اور تمام پمپ مالکان نئے کم نرخ کے مطابق پیٹرول و ڈیزل فراہم کر رہے ہیں۔اس دوران افسران نے ریٹ لسٹ، پیمائش کے معیار، صفائی اور حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

پمپ مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ قیمتوں کی تازہ فہرست نمایاں مقامات پر آویزاں کریں تاکہ شہریوں کو آسانی ہو اور کسی قسم کی اوورچارجنگ نہ ہو۔
افسران نے مجموعی طور پر انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا اور عوامی مفاد میں حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں