خیبرپختونخوا میں آئی ڈی پیز کے لیے نادرا کے خصوصی اقدامات، ڈائریکٹر جنرل کا تیراہ اور ضلع خیبر کا دورہ

31

خیبرپختونخوا میں اندرونِ ملک منتقل ہونے والے افراد (آئی ڈی پیز) کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے نادرا نے خاص انتظامات کیے ہیں۔ اس حوالے سے نادرا کے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا نے پائندی چینہ، وادی تیراہ اور ضلع خیبر میں آئی ڈی پیز کی جگہوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی تاکہ ان کے مسائل، شکایات اور ضروریات کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کی جا سکیں۔ دورے کے دوران مقامی عمائدین اور قومی مشران کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ان ملاقاتوں میں نادرا کی خدمات، شناختی دستاویزات کے اجراء اور دیگر سہولیات پر بات چیت کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل نے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے اور خدمات کی فراہمی کو تیز اور مؤثر بنانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ آئی ڈی پیز کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں۔ عوام دوست حکمت عملی کے تحت نادرا کی خدمات کو مزید آسان اور قابلِ رسائی بنانے کی بھی تاکید کی گئی تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت سہولیات مل سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں