ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں عملے کی غفلت : بچے کی جان خطرے میں

26

ایبٹ آباد : ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج ایک کمسن بچہ علی شیر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

بچے کے والد کے مطابق آئی سی یو کے ڈاکٹروں نے بچے کا فوری ایکسرے کرانے کی ہدایت دی تھی، مگر ایکس رے ٹیکنیشن نے ایکسرے کرنے سے انکار کر دیا اور مؤقف اختیار کیا کہ وہ شام 3 بجے کے بعد ایکسرے کرے گا۔

والد نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے بچے کو کچھ ہوا تو ہسپتال انتظامیہ اور غیر ذمہ دار عملہ اس کا براہِ راست ذمہ دار ہوگا، کیونکہ اس وقت کوئی بھی انتظامی افسر ہسپتال میں موجود نہیں۔
رابطہ نمبر: 03480100409

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں