مانسہرہ میں شیراز محمود قریشی ویلفیئر آرگنائزیشن کے کمیونٹی سنٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے نوجوانوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کے کردار، تعلیمی ترقی اور معاشرتی بہتری میں ان کی شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کا انحصار باشعور اور بااختیار نوجوانوں پر ہے۔
تقریب میں مختلف سماجی شخصیات، مقامی رہنما اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے شیراز محمود قریشی ویلفیئر آرگنائزیشن کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کمیونٹی سنٹر کو نوجوانوں کی تربیت اور رہنمائی کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم قرار دیا۔