مانسہرہ کے سپوت ڈاکٹر محمد نعیم اعوان کے اعزاز میں پی ایس اے کے زیر اہتمام پروقار تقریب

32

مانسہرہ: مانسہرہ کے سپوت ڈاکٹر محمد نعیم اعوان کے اعزاز میں پی ایس اے کے زیر اہتمام پروقار تقریب۔
پی ایچ ڈی انگلش ڈگری ملائشیا سے حاصل کرنے پر خراجِ تحسین، مانسہرہ کا قابلِ فخر سرمایہ قرار، تفصیلات کے مطابق ایک مقامی ہوٹل میں مانسہرہ کے ہونہار سپوت ڈاکٹر محمد نعیم اعوان کو ملائشیا سے انگلش میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے زیرِ نگرانی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد نعیم اعوان تھے جنہیں تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر نعیم اعوان کے درینہ دوست مطیع الرحمان طاہر نے بھی خصوصی شکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے ان کی علمی خدمات اور لگن کو سراہتے ہوئے انہیں مانسہرہ کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

تقریب سے مولانا امجد سعید قریشی، ممبر پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی انس تکریم، صدر پرائیویٹ اسکولز ایبٹ آباد، صدر پیما مانسہرہ محمد خورشید، سابق پرنسپل جمال پبلک اسکول اینڈ کالج تبارک حسین و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر محمد نعیم اعوان کی کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے مانسہرہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو ڈاکٹر نعیم اعوان جیسے محنتی اور باصلاحیت افراد سے رہنمائی لینی چاہیے تاکہ وہ بھی تعلیم کے میدان میں بلند مقام حاصل کر سکیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ڈاکٹر نعیم اعوان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کے شاندار تعلیمی سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں