اپر کوہستان: ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب طارق علی خان صاحب کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نوید اختر خان نے داسو میں واقع مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران پٹرول کی کوالٹی، مقدار اور قیمتوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ تمام پٹرول پمپس پر ایندھن کی قیمتیں زیریں اضلاع (بشمول بشام، مانسہرہ وغیرہ) کے مقابلے میں پانچ روپے فی لیٹر زیادہ پائی گئیں۔
ایک پٹرول پمپ کے مالک نے معائنے کے دوران عدم تعاون کیا اور بدتمیزی سے پیش آیا، جس پر اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور تھانہ کوملہ میں درخواست جمع کرائی گئی۔
تمام مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایندھن کی زیادہ قیمتوں کی وجوہات کل تک تحریری طور پر پیش کریں۔