مانسہرہ : ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللّٰہ گنڈہ پور کے احکامات پر، ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہنواز خان کی ھدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ھیڈ کوارٹر ارشد خان کی زیرنگرانی انچارج ٹریفک انسپکٹر انس خان نے ضلع بھر کے مختلف ٹریفک روٹس کا دورہ کیا۔
اس دوران ٹاؤن شپ، کے کے ایچ، بازار ،لاری اڈا، سبزی منڈی، کالج دوراہا اور ہفتہ وار مویشی مال منڈی کا دورہ کیا گیا۔
دورے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں انچارج ٹریفک نے اپنی نگرانی میں عمل میں لائی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا گیا۔ تمام ٹریفک سٹاف کو ڈیوٹی اور ٹریفک کے روانی سے متعلق ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں، روڈ پر ریش ڈرائیونگ سے گریز کریں، لائن کا خیال رکھیں، اوور اسپیڈنگ اور ڈبل لائن سے اجتناب کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔آپ کا تعاون ہی آپ کی سہولت ہے۔