مانسہرہ میں ون ویلرز پھٹے سلنسر اور غیر قانونی موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن

28

مانسہرہ میں ون ویلرز پھٹے سلنسر اور غیر قانونی موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن

مانسہرہ: ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈہ پور کی ہدایت پر، ایس پی ٹریفک شاہنواز خان کی زیر نگرانی اور ڈی ایس پی ٹریفک ھیڈ کوارٹر ارشد خان ڈی ایس پی ٹریفک سرکل بالاکوٹ راجہ خوشحال خان و انسپکٹر انس خان کی قیادت میں ٹریفک پولیس نے ون ویلرز، فلیشر لائٹس، پھٹے سلنسر، کم سن ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور موڈیفائیڈ موٹرسائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔

متعدد موٹرسائیکلیں مذید قانونی کاروائی کے لیے ٹریفک چوکی اور سرکلز تھانہ جات میں بند کی گئیں جبکہ کم عمر اور بغیر لائسنس رائیڈر ز کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔

ٹریفک پولیس کی اپیل

والدین اپنے بچوں کی نگرانی کریں، ون وہیلر غیر قانونی موڈیفائیڈ موٹر سائیکل استعمال نہ کرنے دیں ہیلمٹ کا استعمال کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنا سفر محفوظ بنائیں
پبلک ریلیشنز آفس ٹریفک پولیس مانسہرہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں