شہری سہولیات کے بہتر انتظامات کے حوالے سے ہدایات

22

ایبٹ آباد: بس سٹینڈز پر سروسز کی فراہمی میں بہتری کے حوالے سے اقدامات۔
شہریوں کو سروس ڈیلیوری اور بہتر سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر زرک یار خان تورو کے ہمراہ جنرل بس اسٹینڈ فوارہ چوک ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم اے سٹاف کو صفائی ستھرائی، داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی اور شہری سہولیات کے بہتر انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ بس اڈہ شہر کا مرکزی مقام ہے جہاں روزانہ ہزاروں شہری سفر کرتے ہیں، اس لیے صفائی، سکیورٹی اور نظم و ضبط کے بہترین انتظامات کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد حکومتِ خیبرپختونخوا کے گڈ گورننس ایجنڈا اور ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری فریم ورک کے تحت عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں