ایبٹ آباد(وائرل نیوز) معروف سماجی ورکر دعاعمران کا چوتھا آرفن پروگرام ،یتیم بچوں میں گرم ملبوسات اور تحائف تقسیم کئے ۔اس حوالے سے ایبٹ آباد پریس کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مہمان خصوصی شرافت علی عباسی تھے ۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی فائزہ ملک ایڈووکیٹ صدر پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان ،ارسلان ایڈووکیٹ ،حنا خان ایڈووکیٹ،سمیرا نوشین ،اور پولیس کی نمائندگی کرنے کے لئے محمد فیصل کے علاوہ ایبٹ آباد اور ہری پور کے صحافی بھی شریک تھے ۔تقریب میں دعا عمران کی سماجی خدمات کو سراہا گیا ۔
مقررین نے دعا عمران کی جانب سے یتیم بچوں اور بیواؤں کے لئے سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔اس موقع پر دعا عمران نے یتیم اور نادار بچوں میں ملبوسات اور تحائف بھی تقسیم کئے ۔کم عمر سماجی ورکر دعا عمران کا کہناتھا اس لیے انتہائی خوشی اور مسرت کا مقام ہے کہ وہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے نادار بالخصوص یتیم بچوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
نفسا نفسی کے اس معاشرے میں جو لوگ اپنی بساط کے مطابق دوسروں کی ذندگی میں بہتری لانے کی جدوجہد کر رہے ہیں وہ ابل تقلید عمل ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس کارخیر میں حصہ لیتی رہیں گی۔مہمان خصوصی شرافت علی عباسی نے کم عمر سماجی ورکر دعا عمران کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کا یقین دلایا اور بچوں کے لئے مالی اعانت بھی کی ۔