مانسہرہ : ضلعی صدر انصاف یوتھ ونگ مانسہرہ عامر جاوید کو نامعلوم افراد کی جانب سے اٹھایا گیا، تاہم الحمدللہ وہ اب خیریت سے ہیں اور محفوظ مقام پر ہیں۔
یہ عمل نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ یہ اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے غیرجمہوری ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ تحریکِ انصاف کا ہر کارکن پارٹی کا اثاثہ ہے، اور کسی بھی کارکن کے ساتھ سیاسی بنیادوں پر ظلم، تشدد یا ہراسانی برداشت نہیں کی جائے گی۔
چاہے کوئی ماسٹر مائنڈ ہو یا سہولت کار — عوامی اور قانونی سطح پر اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔جو کوئی بھی اس شرمناک عمل میں ملوث پایا گیا، اسے عوامی عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن متحد، منظم اور پرعزم ہیں, ہم نہ خوفزدہ ہوں گے، نہ خاموش رہیں گے۔
ہم اپنے ساتھیوں کی سلامتی، عزت اور انصاف کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔