ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

16

ایبٹ آباد : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلعی افسران، سول و عسکری اداروں کے نمائندگان، پولیس، اور تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈے اور گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت قانون و امن، عوامی سہولیات اور ریگولیٹری نظام میں مزید بہتری لانا تھا۔
🔹 اجلاس میں زیرِ بحث اہم نکات اور ہدایات:

🔹 پروونشل ایکشن پلان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
🔹 لینڈ گریبرز کے خلاف پولیس و ریونیو محکمے کے اشتراک سے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
🔹 منشیات، خصوصاً آئس کی ترسیل کی روک تھام اور تعلیمی اداروں میں انسدادِ منشیات مہم کو فعال بنایا جائے۔
🔹 پیکا ایکٹ کے تحت ہیٹ سپیچ اور نفرت انگیز مواد کے خلاف سخت ایکشن یقینی بنایا جائے۔
🔹 لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔
🔹 علمائے کرام کی رہنمائی و مشاورت سے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے آئندہ ماہ اجلاس بلایا جائے۔
🔹 مدارس ریفارمز کے تحت تمام مدارس کی رجسٹریشن مکمل کی جائے۔
🔹 غیر ملکی (افغان) مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کو مؤثر، شفاف اور تیز بنایا جائے۔
🔹 غیر قانونی پیٹرول پمپس، کرش پلانٹس اور مائننگ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
🔹 غیر قانونی ریور مائننگ کو فوری طور پر منسوخ کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل مائنز کو سفارشات۔
🔹 زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلا تاخیر کارروائیاں کی جائیں۔
🔹 تمام کاروباری یونٹس میں سٹاک رجسٹر مینٹین کرنےکی ہدایت۔ یوریا کھاد کی سپلائی کی مانیٹرنگ کے لیے ڈی او ایگریکلچر کو ہدایات جاری کی گئیں۔
🔹 ایکسائز، کسٹمز اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کو اسمگلنگ، NCP گاڑیوں، لکٹری اور دیگر اٹریکٹبل کموڈیٹیز کی سمگلنگ کے خلاف فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت۔
🔹 سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو منشیات کے عادی افراد اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف اقدامات کرنے کی ہدایت۔
🔹 اسسٹنبٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو غیر قانونی آبادیوں اور تعمیرات کی نشاندہی کے سیکرٹریز کے ذریعے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت۔
🔹 تمام سرکاری و نجی اداروں، سکولز،میں پرانے قومی پرچم کو ہٹا کر اچھی کوالٹی کے کپڑے سے بنے پرچم سے تبدیل کرنے کی ہدایت۔
🔹 این جی اوز / این پی اوز کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگز منعقد کی جائیں تاکہ عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
🔹 پبلک لائیزان کمیٹی کو فعال بنا کر عوامی شکایات اور مسائل کے فوری حل اور رپورٹنگ کو مزید بہتر بنایاجائے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ:
“ضلعی سطح پر تمام ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔ قانون کی بالادستی، عوامی خدمت اور گڈ گورننس کے اصولوں پر عملدرآمد ہماری ترجیح ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں