ڈائیوو اڈہ یوٹرن کی کشادگی کے لیے این ایچ اے نے فنڈز جاری کر دیے

26

ایبٹ آباد : ڈائیوو اڈہ یوٹرن کی کشادگی کے لیے این ایچ اے نے فنڈز جاری کر دیے، مگر بااثر شخصیات اس منصوبے میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئیں۔ تنگ یوٹرن کے باعث روزانہ شدید ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اگر بروقت یوٹرن کی کشادگی عمل میں نہ آئی تو منصوبے کے تمام فنڈز لیپس ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے، 2019ء میں سبزی منڈی کے مقام پر فلائی اوور منصوبہ بھی عدالتی حکمِ امتناعی کے باعث مکمل نہ ہو سکا تھا۔

شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز عوامی مفاد میں رکاوٹیں دور کریں تاکہ شہر کو ٹریفک کے عذاب سے نجات دلائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں