ایبٹ آباد: دی سٹی اسکول جونیئر کیمپس کے طلباء کی کمشنر ہزارہ سے ملاقات۔
آج کمشنر ہزارہ ڈویژن جناب فیاض علی شاہ سے دی سٹی اسکول جونیئر کیمپس کے طلباء و طالبات نے ان کے دفتر میں تعارفی ملاقات کی۔
اس موقع پر کمشنر ہزارہ نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علم کامیابی کی کنجی ہے، اور محنت و لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں تاکہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کر سکیں۔
طلباء نے کمشنر ہزارہ کو بایوڈیگریڈیبل بیگز اور پھولوں کا پودا بطور تحفہ پیش کیا، جس پر کمشنر ہزارہ نے بچوں کے ماحول دوست جذبے کو سراہا۔
ملاقات کے اختتام پر طلباء نے کمشنر ہزارہ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔