مانسہرہ : ہزیکو مانسہرہ سرکل میں ٹرانسفارمر کوڈنگ اور کنزیومر ٹیگنگ پراجیکٹ میں فیاض احمد کو بطور ٹیم لیڈر بہترین کارکردگی دکھانے پر ایس ای ہزیکو مانسہرہ سرکل جناب طارق احمد صاحب اور ڈی ڈی ٹی ہزیکو مانسہرہ سرکل جناب ظہیر بابر صاحب کی طرف سے کارکردگی سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔
فیاض احمد پلاننگ اینڈ انجینئرنگ جی آئی ایس سنٹر ہزیکو مانسہرہ سرکل میں بطور کی جی آئی ایس انالسٹ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس موقع فیاض احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے افسران بالا اور مانسہرہ سرکل کی بہترین پوزیشن کے لیے پہلے سے زیادہ لگن اور محنت کے ساتھ کام کرتے رہیں گے ۔