تھانہ نواں شہر کی حدود ٹائون شپ سے گھر گھر سے الیکٹرک وائرز کی مسلسل چوری، شہریوں کا احتجاج

16

ایبٹ آباد: تھانہ نواں شہر کی حدود ٹائون شپ سے گھر گھر سے الیکٹرک وائرز کی مسلسل چوری، شہریوں کا احتجاج۔

ایبٹ آباد (پریس ریلیز) نواں شہر، ٹاؤن شپ کے رہائشی عتیق الرحمن کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر گھروں سے الیکٹرک وائرز اور میٹر بورڈز کی چوری جاری ہے۔ گذشتہ رات بھی ان کے گھر کے قریب واقع ایک اور گھر سے وائر چوری ہوئی۔ اس سے قبل طلعت محمود کے گھر سمیت تین چار مکانوں میں اسی نوعیت کی چوریاں ہو چکی ہیں۔ چوروں نے بعض گھروں کے الیکٹرک بورڈ، وائر اور سیلنگ تک توڑ دیں۔جس سے لوگوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

شہریوں نے ڈی پی او سے فوری گشت اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ مقامی سطح پر چوکیدار رکھنا مسئلے کا حل ثابت نہیں ہو رہا۔ مقامی لوگ ثبوت فراہم کرنے کو تیار ہیں اور پولیس سے گرفتاریاں اور بروقت واپسیِ سازوسامان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں