فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

13

ایبٹ آباد : تھانہ نواں شہر پولیس کی مؤثر کارروائی :ایس ایچ او کیڈٹ عبدالغفور کی سربراہی میں فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار۔

پولیس ترجمان کے مطابق دہمتوڑ کے رہائشی امان اللہ ولد گل خان کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزم جمشید ولد شیر دل سکنہ دھرکن دوتار کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں