جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں فنِ مصوری کی رنگا رنگ نمائش کا انعقاد

29

ایبٹ آباد : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی فنِ مصوری کی نمائش میں خصوصی شرکت۔

ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں فنِ مصوری کی رنگا رنگ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں فن مصوری کے شاہکار فن پارے عوامی دلچسپی کے لیے پیش کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے نمائش میں خصوصی شرکت کی، نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا، فن پاروں کا مشاہدہ کیا اور مصورکی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر شہریوں، اساتذہ اور سکولوں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فنِ مصوری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے معروف مصور عارف خان کے فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ایسے پروگرام نہ صرف نوجوانوں میں تخلیقی سوچ کو فروغ دیتے ہیں بلکہ فن، ثقافت اور علم کے نئے در وا کرتے ہیں۔ فنونِ لطیفہ کے فروغ سے معاشرتی ہم آہنگی اور مثبت رویوں کو تقویت ملتی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آئندہ بھی اس طرح کے ثقافتی و تخلیقی پروگراموں کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بہتر طور پر اجاگر کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں