ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا اپنے دفتر میں ہفتہ واراردلی روم کا انعقاد

44

مانسہرہ: پولیس افسران و اہلکاروں کی جائز عرض معروض سننے اور انکے فوری حل کے لئیے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا اپنے دفتر میں ہفتہ واراردلی روم کا انعقاد۔

لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت پولیس افسران و جوان اپنے مسائل کے حل کےلئیے ڈی پی او مانسہرہ کے سامنے پیش ہوۓ ، جن میں چھٹی ،ٹرانسفر اور دیگر مسائل شامل تھے۔

ڈی پی او مانسہرہ نے تمام اہلکاروں کے مسائل بغور سنے اور متعدد درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کر دیے۔ چھٹی سے متعلق کئی درخواستوں کو وہیں پر منظور کیا گیا، جبکہ تبادلے اور پوسٹنگ سے متعلق امور کو مکمل میرٹ پر نمٹایا گیا۔

محکمانہ نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے ڈی پی او مانسہرہ نے ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جو ڈیوٹی میں غفلت، غیر حاضری یا تاخیر کے مرتکب پائے گئے۔ بعض اہلکاروں کو سنشور دیے گئے جبکہ دیگر کو وارننگز جاری کی گئیں تاکہ مستقبل میں کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا کہ مانسہرہ پولیس میں میرٹ، شفافیت اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ محنتی، دیانتدار اور فرض شناس اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت یا لاپرواہی کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی ناگزیر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں