ایس پی حویلیاں ڈویژن محمد اشتیاق کی زیرِ صدارت سرکل حویلیاں کے افسران کا ایک اہم اجلاس

27

ایبٹ آباد: ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ایس پی حویلیاں ڈویژن محمد اشتیاق کی زیرِ صدارت سرکل حویلیاں کے افسران کا ایک اہم اجلاس ۔

اجلاس میں ڈی ایس پی حویلیاں ساجد فاروق، ایس ایچ او حویلیاں علی خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران علاقہ میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، مجرمان اشتہاریوں اور عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایس پی حویلیاں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور قانون شکن عناصر کے لیے ضلع بھر میں کوئی گنجائش نہ چھوڑی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، جبکہ جرائم پیشہ عناصر، مجرمان اشتہاری اور عدم گرفتار ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

آخر میں ایس پی حویلیاں نے ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، پولیس کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں