امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد، موبائل فون اور الیکٹرانک آلات لانے پر مکمل پابندی۔

55

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد میں ایم ڈی کیٹ امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ ۔۔ امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد، موبائل فون اور الیکٹرانک آلات لانے پر مکمل پابندی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحانات کے دوران امن و امان اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت احکامات جاری کر دیے ہیں۔

یہ احکامات محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں جاری کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، 25 اور 26 اکتوبر 2025ء کو ایم ڈی کیٹ امتحان کے دوران تمام امتحانی مراکز (خصوصاً ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد) کے 100 میٹر کے دائرے میں موبائل فونز، اسمارٹ گھڑیاں، ڈیجیٹل ڈائریاں، بُکس، حل شدہ پیپرز، اور دیگر غیر متعلقہ الیکٹرانک اشیاء لانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

یہ پابندی امتحان کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لیے عائد کی گئی ہے۔ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے متعلقہ محکموں، پولیس، اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اس حکم پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ امتحانی ماحول کو پرامن رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ یہ احکامات 25 اکتوبر سے 26 اکتوبر 2025ء تک مؤثر رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں