منشیات کی ایبٹ آباد ترسیل ناکام ایک کلو سے زائد منشیات برآمد

55

ایبٹ آباد : ایکسائز پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ایبٹ آباد منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایکسائز سب انسپکٹر نسیم خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حویلیاں انٹر چینج پہ ناکہ بندی کے دوران مشتبہ مسافر گاڑی کو روک کر تلاشی لی جس میں سے ملزم احمد شاہ ساکن جمرود کے قبضے سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی۔

پولیس نے موقع پر ہی ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ ایکسائز منتقل کر دیا جہاں اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ایکسائز حکام کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں