ایبٹ آباد: تھانہ پی او ایف پولیس کی کارروائی، ایک سال سے روپوش چور گرفتار۔
ایبٹ آباد: ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل PSP کی ہدایت پر SHO تھانہ POF احسن خان نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سال سے چوری کے مقدمے میں روپوش ملزم سیسیر خان ولد اختر خان سکنہ قاضی میرا کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف PPC 380 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔