ایبٹ آباد لنڈا بازار سانحہ، پولیس، ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف

51

ایبٹ آباد: منڈیاں علی پلازہ لنڈہ بازار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں مختلف دکانیں، دو گھر اور ایک سکول جزوی طور پر متاثر ہوئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی اور امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ پولیس، ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سردار شاہین اور ایس ایچ او اصغر خان کو جائے وقوعہ پر پہنچنےکی ہدایات دیں ۔
پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر حالات کا تفصیلی جائزہ لیا اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں کا بروقت رسپانس کسی بڑے نقصان سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں