ایبٹ آباد : منڈیاں کے قریب علی پلازہ کے لنڈا بازار میں خوفناک آتشزدگی کے دوران آئی ڈی سی کے منیجر شہزاد احمد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فائر فائٹنگ ٹیم کو آگ بجھانے والے سلنڈروں کے ہمراہ موقع پر روانہ کیا۔
آئی ڈی سی کے اسٹاف نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیا اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آئی ڈی سی ٹیم کی بروقت آمد سے آگ مزید پھیلنے سے بچ گئی اور متعدد قریبی دکانوں و رہائشی گھروں کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔
شہزاد احمد نے کہا کہ ادارہ ہر ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد کے لیے تیار ہے اور آئندہ بھی ایسے مواقع پر فوری رسپانس یقینی بنایا جائے گا۔