40 لاکھ کے فنڈ سے بانڈی ڈھونڈاں کی سڑک کی کشادگی

61

ایبٹ آباد: اہلیانِ علاقہ ریاں دا میرا کی مین سڑک کیلئے چیئرمین وی سی بانڈی ڈھونڈاں، آفتاب سکندر اعوان نے 40 لاکھ روپے کا فنڈ منظور کروا کر سڑک کی کشادگی اور نکہ پانی پلیوں (کلورٹس) کی تعمیر بھی مکمل کروائی۔

آفتاب سکندر اعوان کی یہی کاوشیں بعد میں ایم پی اے نزیر احمد عباسی کے تعاون اور نگرانی میں تکمیل کو پہنچیں۔ اُن کی دلچسپی اور محنت سے اب یہ کچا اور ٹوٹا پھوٹا راستہ ایک مضبوط و پختہ PCC روڈ میں تبدیل ہو چکا ہے، جو اہلِ علاقہ کے لیے روزمرہ زندگی میں ایک بڑی آسانی اور سہولت کا باعث بنے گا۔

عوامی حلقوں کے مطابق، یہ منصوبہ بغیر کسی سفارش، دفتری چکروں یا جھوٹے وعدوں کے مکمل ہوا ہے۔ اس کے لیے 40 لاکھ روپے کا فنڈ منظور کیا گیا، اور سڑک پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

اہلِ علاقہ کو امید ہے کہ ایم پی اے نزیر احمد عباسی آئندہ بھی اسی عزم و اخلاص کے ساتھ علاقے میں ترقیاتی سفر کو جاری رکھیں گے۔

منجانب: نوید احمد اعوان۔
حال مقیم: متحدہ عرب امارات۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں