ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 26اکتوبر 2025 کے دوران انتظامات کے حوالے سے اقدامات

17

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو نے کل بروز اتوار 26 اکتوبر ایم ڈی کیٹ 2026 کےانعقاد کے حوالے سے تیاریوں کے جائزے کے لیے ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کا دورہ کیا، جہاں کے ایم یو پشاوراور ایوب میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے انہیں ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کے لیے کیے گئے انتظامات سے آگاہ کیا۔

🔹 دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات، سیکشن 144 کے نفاذ، امتحانی سینٹر کے آس پاس کے دائرے میں اجتماعات پر پابندی، پارکنگ اور ٹریفک پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

🔹 امتحان سے پہلے اور بعد میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں و طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
🔹 نقل کی روک تھام کے لیے جیمرز کی تنصیب، واک تھرو گیٹس،سکینرز، امتحانی مراکز کے اطراف اسٹیشنری دکانوں کی بندش، اور دیگر انتظامی امور پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔

🔹 ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں الرٹ رہنے اور باہمی تعاون کے ساتھ مؤثر سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ اسکے علاوہ آج شام اور کل صبح ڈینگی سے بچاو کے لیے اسپرے بھی کیا جاے گا۔

یہ تمام اقدامات صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے احکامات کے تحت امتحانی عمل کو محفوظ، شفاف اور منظم بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں