بٹگرام میں سبزی منڈی کے مسائل کا جائزہ

30

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بٹگرام ضیاءالرحمان نے پھل و سبزی منڈی بٹگرام کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے صفائی کی صورتحال اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ٹی ایم اے عملے نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لیے مختلف ترقیاتی اقدامات جاری ہیں۔

جن میں واش رومز کی تعمیر، عوام اور سامان کی لوڈنگ و ان لوڈنگ کے لیے علیحدہ پارکنگ ایریاز، پینے کے صاف پانی اور بجلی کی فراہمی شامل ہے تاکہ روزانہ آنے والے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں