مانسہرہ : گڑھی حبیب اللہ محکمہ فشری کی پھرتیاں ۔
تفصیلات کے مطابق فشری ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ سرکل گڑھی حبیب اللہ کی ٹیم کا دریائے کنہار میں مچھلیوں کی نسل کشی کرنے والوں کے خلاف پے در پے کاروائیاں کا آغاز چند افراد کو غیر قانونی طریقے سے مچھلیوں کی نسل کشی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
اور ان پر قانون کے مطابق چالان بھی کیا گیا اور محکمہ فشری مانسہرہ کے اہلکاروں نے غیر قانونی شکار کرنے والوں کو خبردار کیا کہ اگر کسی بھی غیر قانونی شکاری کو شکار کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔