طالبات میں تعلیم و کھیلوں کا فروغ

35

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول ایبٹ آباد میں گورنمنٹ گرلز ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولز ایبٹ آباد کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں (2025) کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، کیک کاٹا اور مشعل روشن کرتے ہوئے کھلیوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل)، پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول، اے ڈی ای او، اساتذہ، طالبات اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران طالبات نےمارچ پاسٹ اور پی ٹی شو پیش کر کے شاندار ارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے طالبات حوصلہ افزائی کی اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ ان کی تخلیقی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئیں اور وہ بااعتماد شہری کے طور پر ابھرتے ہوئے ملک و قوم کےلیے بہتر فرد ثابت ہو سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ ہر طالبہ کی رہنمائی میں کردار سازی، مستقبل کی منصوبہ بندی اور پیشہ وارانہ مہارت کے انتخاب پر توجہ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں