ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی کی نگرانی میں ریسکیو1122 کے اہلکار عوام کو ان کی دہلیز پر بین الاقوامی معیار کی بروقت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو1122 ایبٹ آباد کو 7437 کالز موصول ہوئیں۔
ریسکیو1122 نے گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 117حادثات میں خدمات فراہم کیں۔ 13روڈ ٹریفک حادثات جبکہ 92میڈیکل ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں۔
ریسکیو1122 نے 07 ریکوری و دیگر ، 05 آگ لگنے کے واقعات میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے امدادی خدمات فراہم کیں۔
ریسکیو1122 نے 111 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ھسپتالوں میں منتقل کیا۔
ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے تحت 34 ایمرجنسیز میں سے30 مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 04 ایمرجنسیز میں مریضوں کو ضلع سے باہر منتقل کیا گیا۔