یوم سیاح کشمیر

37

لوئر کوہستان : صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع کوہستان لوئر میں آج 27 اکتوبر یوم سیاہ دن کشمیر کے طور پر منایا گیا۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر نے کی طرف سے تحصیل کمپلیکس پٹن میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کے افسران، ضلعی پولیس کے افسران، محکموں کے سربراہان، اساتذہ کرام، طلباء، معززین، علماء اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تمام شرکاء اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کی جارحیت اور مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ 27 اکتوبر کو بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں اتارکر غیر قانونی قبضہ کیا جو تا حال قائم ہے پاکستانی قوم بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف شدید مذمت کرتی ہے۔ مسئلہ مقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قرارداد کی روشنی میں حل ہونا چاہیے۔ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

پروگرام میں سکول کے طلباء کی طرف سے یوم سیاہ کمشیر کے دن کے موقع پر کشمیر پر بھارتی مظالم کے حوالے سے تقاریر پیش کئیے۔ پروگرام کے اختتام پہ کشمیر اور ملک پاکستان کے لئیے خصوصی دعائیں کی گئی۔

آخر میں تمام شرکاء کی طرف سے ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے گئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں