کیپٹن محمد صفدر اعوان کی ویلج کونسل تربیلہ3 سیکٹر نمبر2 کے چیئرمین واجد خان تنولی کی رہائش گاہ آمد

31

ہریپور : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما کیپٹن محمد صفدر اعوان کی ویلج کونسل تربیلہ3 سیکٹر نمبر2 کے چیئرمین واجد خان تنولی کی رہائش گاہ آمد ۔

کیپٹن محمد صفدر اعوان نے واجد خان تنولی کے والد اور بھائیوں سے بھی ملاقات کی ملاقات کے دوران حلقہ این اے 18 ہری پور میں آمدہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا کیپٹن محمد صفدر اعوان نے ویلج کونسل تربیلہ 3 کے چیئرمین واجد خان تنولی کو ضمنی انتخابات حوالے سے امید وار برائے قومی اسمبلی بابر نواز خان کی انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے خصوصی زمہ داری سونپی۔

جس پر واجد خان تنولی نے ہر ممکن تمام تر زمہ داری کو نبھانے اور بابر نواز خان کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کی یقین دہائی کرائی کیپٹن محمد صفدر اعوان نے واجد خان تنولی کے والد حاجی محمد اکرم تنولی بھائی ثاقب اکرم تنولی ساقی ساجد اکرم تنولی کاکو سے بھی ملاقات کرتے ہوئے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی بابر نواز خان کی۔

بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے ہری پور کے عوام خدمت پر یقین رکھتے ہیں بابر نواز خان عوامی خدمت گار ہے جس نے ہمیشہ اپنے عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے اس موقع پر کیپٹن محمد صفدر اعوان کے ہمراہ تحصیل چیئرمین سمیع اللہ خان بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں