گڑھی حبیب اللہ شہر و گردونواح میں آوارہ و باؤلے کتوں نے علاقہ کا کنٹرول سنھبال لیا

43

مانسہرہ : گڑھی حبیب اللہ شہر و گردونواح میں آوارہ و باؤلے کتوں نے علاقہ کا کنٹرول سنھبال لیا، کتوں نے بچوں خواتین اور مردوں کو پریشان کر رکھا ہے۔

سول ہسپتال گڑھی حبیب اللہ سمیت دیگر ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین ناپید، غریب رل گئے۔

گڑھی حبیب اللہ میں باؤلے کتوں کی وجہ سے بچوں کا سکول اور صبح سویرے مسجد جانا محال ہوگیا جبکہ مبینہ طور پر ٹی ایم اے سب ڈویژن گڑھی حبیب اللہ کی کتا مار مہم پر پابندی کے بعد علاقہ میں کتوں کا راج بن گیا۔

گڑھی حبیب اللہ میں پرائیویٹ میڈیکل سٹورز پر دستیاب کتے کاٹنے کی ویکسین کی قیمت ہزاروں روپے ہونے کے سبب غریب عوام کی دسترس سے باہر ہیں۔

اہلیان گڑھی حبیب اللہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے اس ایشو کا فوری نوٹس لے کر متعلقہ محکمہ جات ٹی ایم اے، لائیو سٹاک و دیگر محکمہ جات کو احکامات جاری کریں تاکہ علاقہ سے ان کتوں کا فوری خاتمہ کریں اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں