جسم فروشی اور منشیات فروشی کے اڈے پر تھانہ سٹی پولیس کا چھاپہ ، 6 مرد اور 2 خواتین گرفتار

45

مانسہرہ : جسم فروشی اور منشیات فروشی کے اڈے پر تھانہ سٹی پولیس کا چھاپہ ، 6 مرد اور 2 خواتین گرفتار ، آئس بھی برآمد کرلی گئ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئ کہ جنید علی شاہ ولد صادق شاہ کے مکان واقع گنڈا روڈ پر جسم فروشی اور منشیات فروشی کا کام جاری ہے۔

اطلاع پر فوری کاروائ کرتے ہوئے پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر جسم فروشی کے دھندے میں ملوث انس ولد اویس سکنہ کامرس کالج ، شاہ نواز ولدنیاز محمد سکنہ میجر ایوب روڈ ، وقاص اشتیاق ولد محمد اشتیاق سکنہ ڈب نمبر 2 ، جواد احمد ولد محمد ارشد سکنہ ایبٹ آباد ، مالک مکان جنید علی شاہ ، حضر ولد افتخار سکنہ میجر ایوب روڈ اور 2 عورتوں مسمات (ن) زوجہ فریدون اور مسمات (ث) زوجہ نعمان سکنہ غازی کوٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

جسم فروشی اور منشیات فروشی میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں جسم فروشی اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں