اپر کوہستان میں امن و آمان کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

47

کوہستان اپر: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جلکوٹ معین شاہ کی معززین علاقہ کے ساتھ امن و آمان کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد.

میٹنگ میں معززین علاقہ، علماء کرام اور سماجی شخصیات کی شرکت..

میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ جلکوٹ نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات، امن و امان کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ایس ایچ او نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حالات میں عوام اور پولیس کے درمیان قریبی رابطہ اور باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے تاکہ معاشرے کو دہشت گردی، منشیات فروشی، چوری، ڈکیتی اور دیگر سماجی برائیوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

معززین علاقہ نے پولیس کی کوششوں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور کسی کو بھی علاقے کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آخر میں ایس ایچ او تھانہ جلکوٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر امن قائم نہیں رکھ سکتی، لہٰذا ہر شہری کا فرض ہے کہ مشکوک سرگرمیوں اور افراد کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دیں تاکہ علاقے کو دہشت گردی اور دیگر جرائم سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں