زیر التواء مقدمات اور انتقالات کو بروقت نمٹایا جائے: ڈپٹی کمشنر مانسہرہ

64

مانسہرہ : ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے ڈسٹرکٹ مانسہرہ میں ریونیو ریویو اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلع بھر میں زیرِ التواء عدالتی مقدمات، انتقالاتِ اراضی (Mutation)، اور ریونیو سے متعلقہ عوامی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے ہدایت کی کہ تمام زیر التواء مقدمات اور انتقالات کو بروقت نمٹایا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت، بروقت عوامی خدمت اور میرٹ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں۔ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے مؤثر اور دیرپا حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں